سیئول ، ایجنسی !دنیا میں کورونا وبا کے بیچ ، شمالی کوریا نے غیر ذمہ دارانہ حرکت کرتے ہوئے دو مشتبہ بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ جب پوری دنیا کورونا کی وبا میں مبتلا ہے تو شمالی کوریا کا میزائل تجربہ غیر منصفانہ اور قابل مذمت ہے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے بتایا کہ اس نے شمالی کوریا کے مشرقی ساحلی شہر وان سن سے اتوار کی صبح کوریائی جزیرے اور جاپان کےبیچ اڑنے والے پروجیکٹائل کا پتہ لگایا ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پروجیکٹائل نے 30 کلو میٹر سے زیادہ اونچائی پر تقریبا تقریبا 230 کلومیٹر کی اڑان بھری !

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں