تازہ ترین

بدھ، 4 مارچ، 2020

کھائی میں گرنے سے بال بال بچے وزیراعلیٰ یوگی ،سڑک کی باؤنڈری سے ٹکرائی کار

لکھنؤ(یو این اے نیوز 4مارچ 2020) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی مہاراج کی کار متھرا کے برسانا میں سڑک کی باؤنڈری سے ٹکرا گئی اس  حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سی ایم یوگی برہماچل پروت  پر رادھارانی مندر سے واپس آرہے تھے۔ اچھی  بات یہ تھی کہ کار کی  رفتار کم تھی۔ 

اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔  کار کو معمولی نقصان پہنچا۔  لڈو ہولی کے موقع پر ، سی ایم یوگی آج بارساناجارہے تھے ، اطلاع کے مطابق ، مندر تک پہاڑی راستہ بہت تنگ ہے جس کی وجہ سے ڈرائیور کار پر قابو نہیں رکھ سکا اور اس کی کار سڑک کی باؤنڈری سے ٹکرا گئی۔

 کار سے ٹکرانے کے بعد ، سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کا قافلہ کچھ دیر کے لئے رک گیا۔  پھر آگے بڑھ گیا ۔واضح رہے اگر کار کی  رفتار تیزہوتی تو کھائی میں  گرنے کا خطرہ بڑھ سکتا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad