مظفر پور(یواین اے نیوز16مارچ2020)کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا ہے۔چین کے ووہان سے شروع ہوا یہ وائرس کئی ممالک میں پھیل چکا ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 110 ہوگئی ہے۔ بھارت میں اب تک 2 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ اور سفیر سن بی ڈونگ کے خلاف کورونا وائرس سے متعلق مظفر پور عدالت میں شکایات درج کی گئیں۔ وکیل سدھیر اوجھا نے شکایت درج کروائی ہے۔ کورٹ نے کیس درج کرتے ہوئے اسکی اگلی سماعت 11 اپریل کو رکھی ہے۔
شکایت کنندہ نے الزام لگایا ہے کہ جان بوجھ کر کورونا وائرس پھیلانے سے ، یہ پھیلاہے جس سے پوری دنیا کو خوفزدہ اور دہشت زدہ کردیا گیا ہے۔ آئی پی سی کی 269،270،109،120 بی کے تحت شکایت درج کروائی گئی ہے۔دہلی میں اب تک کورونا وائرس کے سات واقعات درج ہوئے ہیں۔ اس وقت اتر پردیش میں 12 ، کرناٹک میں چھ ، مہاراشٹر میں 33 ، لداخ میں تین اور جموں و کشمیر میں دو افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ اس کے علاوہ تلنگانہ میں تین اور راجستھان میں دو کیس درج ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے انفیکشن کا ایک معاملہ تامل ناڈو ، آندھرا پردیش اور پنجاب میں بھی درج کیا گیا ہے۔ وزارت کے عہدیداروں نے بتایا کہ متاثرہ 110 افراد میں سے 17 غیر ملکی ہیں۔ ان میں 16 اطالوی ہیں۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق 13 افراد کو علاج کے بعد چھٹی کردی گئی ہے ان میں کیرالہ کے تین مریض بھی شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں