بھوگاؤں ،مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز17مارچ2020)4 فروری 2020 کو ایک لوٹ کی واردات ہوئی تھی جس میں ایک ڈرون کیمرہ، نقد رقم اور موبائل کو لوٹ لیا گیا تھا ۔آج پولس نے لوٹ کی واردات کا خلاصہ کرتے ہوئے لٹیروں کو مع سامان سمیت گرفتار کر لیا ہے ۔جانکا ری دیتے ہوئے پولس سپرنٹنڈٹ اجے کمار پانڈے نے بتایا کہ اس واردات کے خلاصہ کے لئے پولس نے رات دن مشقت کی ہے،جسمیں02 ڈاکوؤں گرفتار کیا گیا ہے ایک انور ،ٹکاری، رئیس اور سلفا نامی بد معاشوں کو گرفتار کیا گیا ،پولس کپتان نے بتایا یہ مذکورہ لوگ بنجارہ سماج سے تعلق رکھتے ہیں ۔مزید انہو نے بتایا کہ بدمعاشوں کے قبضہ سے ڈرون کیمرا جلا ہوا۔
موبائل بھی جلا ہوا،پین ڈرائیو اور چپ حاصل ہوئی ہے ،ساتھ ہی واردات میں استعمال کی گئی ٹاٹا -207 گاڑی،000 15/ہزار روپیہ نقد اور دو کارتوس بر آمد ہوئے ہیں ۔اس واردات کی تفتیش میں دیگر اور لٹیروں کے نام کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔پولس ٹیمیں ان باقی لٹیروں کی گرفتاری کی کوشش کر رہی ہیں ۔ ایس پی مین پوری اجے کمار پاندے نے پولس ٹیم کی اس کامیابی پر 20/ ہزار روپیہ کا انعام دیا جارہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں