نظام آباد(یواین اے نیوز18مارچ2020)اعظم گڑھ کے نظام آبادتحصیل کےکجیاری گاؤں میں قدرت کا کرشمہ دیکھنے کو ملا بکری نے بچھڑے کو جنم دیا۔جس کے بعد عوام میں بحث کا موضوع بناہوا ہے۔ معلومات کے مطابق نظام آباد تھانہ علاقے کے کجیاری گاؤں کی رہائشی منتا دیوی نے بتایا کہ ایک بکری نے اس کے گھر پر بچھڑے کو جنم دیا ہے۔جو کہ کچھ ہی گھنٹوں بعد فوت ہوگیا،مگر اسکی خبر جب اس پاس کے لوگوں گاؤں میں پہنچی تو دیکھنے کے لئیے لوگوں کا تانتا لگ گیا۔ وہی۔ ایک علاقائی صحافی نے اس کی ویڈیو بھی بنائی ہے،اور باتیں بھی کی ہیں۔علاقے کے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ منتا دیوی بکری کے پاس ایک مردہ بچھڑا لے کر آئی اور وہاں رکھ دی اور اسے جھوٹا بتایا جارہا ہے۔
لوگوں میں یہ معمہ بنا ہوا ہے کہ کیا کوئی بکری کسی بچھڑے کو جنم دے سکتی ہے؟ لیکن مذکورہ بالا کرشمہ ہوا ہے۔آپ کو بتادیں کہ بیتے 16مارچ کی صبح 8 بجے اس بکری نے بچھڑے کے بچے کو جنم دیا ، جب علاقائی رپورٹرز نے وہاں کچھ لوگوں سے پوچھا تو لوگوں نے کہا کہ جب وہ پیدا ہوا تھا تو بچے نے تین چار بار آواز بچھڑے کے بچے کی سی نکالی، بکری نے بچھڑے کے بچے کو جنم دیا لوگوں میں اب بھی بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں