تازہ ترین

منگل، 10 مارچ، 2020

الہ آباد: منصورعلی پارک کا دھرنا ختم کرانے کی کوشش

الہ آباد(یواین اے نیوز10مارچ2020)یہاں پولیس منصور علی پارک کا دھرنا ختم کرانے کی ہر ممکن کو شش کررہی  ہے،واضح رہیکہ متنا زع سی اے اے،   این آر سی اور این پی آر کے خلاف تقریباً ۲؍ ماہ سے روشن باغ کے منصور علی پارک میں جاری پُرامن دھرنے میں خواتین کے حوصلے بلند اور جذبے مستحکم ہیں۔ اسی درمیان  مظاہرین پر مختلف دفعات کے تحت نوٹس جاری کرنے کا سلسلہ تھم نہیں رہاہے۔ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ طرح طرح کے ایف آئی آر کے ذریعہ مظاہرین کو پریشان کر کے دھرنے کو ختم کرنے پر مجبور کر دیا جائے۔ حد تو اس وقت  ہو گئی جب نگر نگم نے پارک کو سرکاری املاک بتا کر اس پر دھرنا کے ذریعہ قبضہ کرنے کا الزام لگا یا  اور اسے خالی کرنے کا نوٹس پارک کے دونوں دروازوں پر چسپاں کر دیا  جس میں لکھا ہے کہ ’پارک‘ عام  شہریوں کے استعمال کیلئے ہے۔

 جبکہ  مظاہرین سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف میونسپل کارپوریشن کی اجازت کے بغیر دھرنا  دے رہے ہیں جس سے عام شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری جانب نقض امن کے امکان کو خارج نہیں کیا جا سکتا چنانچہ عوامی مفاد کے  پیش نظر مظاہرین منصور علی پارک کو خالی کر دیں۔اس کے علاوہ سیکڑوں نامزد مظاہرین اور نامعلوم افراد کیخلاف نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں۔ ان نوٹسوں کے جواب کیلئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع کچہری کے دفتر میں سنیچر کو رضا کار وکلاء پہنچے لیکن ضلع مجسٹریٹ کی عدم موجودگی میں انہیںجواب موصول   ہوا۔ اس سلسلے میں ایڈوکیٹ راگھویندر نے کہا کہ  انتظامیہ مظاہرین کی حوصلہ شکنی کیلئے مختلف دفعات کا غلط استعمال کر رہا ہے۔اس طرح ان کے بنیادی حقوق پامال کر رہا ہے۔
روزنامہ انقلاب

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad