تازہ ترین

اتوار، 8 مارچ، 2020

لدھیانہ شاہین باغ سے مہلار دوس کے موقعہ پر بیٹیاں نے نکالا احتجاجی مارچ

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کا این پی آر پر پابندی لگا نا مثبت قدم۔نائب شاہی امام کا بیان 
لدھیانہ،مستقیم(یواین اے نیوز8مارچ2020)شہر کی دانی منڈی میں چل رہے شاھین باغ احتجاج کے آج چھبیسویں دن مہلا دوس کے موقعہ پرہزاروں ماں بہنوں بیٹیوں نے دانی منڈے سے کارابار چوک تک احتجاجی مارچ نکالا جس کی قیادت روزی خان، گلفشاں، حلیمہ خاتون رضوانہ نشرہ اور نغمہ نے کی، اس موقعہ پر مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے مجلس احرار اسلام کے رہنماء اور نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے شاہیں باغ لدھیانہ سے شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی کی جانب سے این پی آر پر پابندی لگانے کے مطالبہ پر غور کرتے ہوئے صونہ میں این پی آر پر پابندی لگا دی ہے، انہوں نے کہا کہ سی اے اے اور این آر سی دونوں ہی عوام مخالف قانون ہے اسکی مخالفت ضروری ہے، نائب شاہی امام مولانامحمد عثمان لدھیانوی نے کہا کہ مرکز کی مودی سرکار اب کرونا وائرس کا سہارا لیکر ملک کے سلگتے ہوئے مدعے دبانا چاہتی ہے۔

 پنجاب مائی نورٹی کمیشن کے سابقہ ممبر عبد الشکور مانگٹ نے کہا کہ یہ شاہین باغ احتجاج کا ہی نتیجہ ہے کہ کل تک کاغذ مانگنے والے امت شاہ آج اپنے انٹرویو میں کہتے ہیں ہم کاغذ نہیں دیکھیں گے، شکور نے کہا کہ شاہین باغ نے ستر سال سے دور دور رہ رہے ہندو مسلم سکھ عیسائی کو آپس میں ملوا دیا ہے، انقلابی مزدور کیندر کے جوگندر سنگھ نے کہا کہ شاہین باغ کا احتجاج ایک اتہاس رچ رہا ہے جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائگا، انہوں نے کہا کہ سی اے اے قانون بناتے ہوئے مودی سرکار نے شرناتیھوں کو نہیں اپنے ووٹ بنک کو مدنظر رکھا ہے، یہ قانون کسی کا بھی بھلا نہیں کر سکتا، قابل ذکر ہیکہ آج شیر پور مسلم کالونی سے ہزاروں افراد پر مشتمل ایک بڑا قافلہ شاہین باغ پہنچا،اس موقعہ پر شرومنی اکالی دل مان کے جسونت سنگھ چیمہ، صدر طارق علی، خلیل احمد، احمد کمال، حاجی الطاف، حاجی عبد الستار، حاجی محمد یوسف، مولانا فیروز عالم، محمد مستقیم احرار، ڈاکٹر عبد الرحمن سردار کلونت سنگھ، سلھچین سنگھ، سریندر کمار منجیت سنگھ سیالکوٹی نے بھی خطاب کیا 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad