دھن گھٹا،سنت کبیرنگر،رپورٹ حافظ عقیل احمد(یواین اے نیوز یکم مارچ2020)ہرجاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے،اور خدا کی ذات کے علاوہ تمام چیزیں فانی ہے،اور ہر آدمی کو اس کے اعمال کے مطابق جزاء اور سزا ملے گی،لکین کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی موت قابل رشک ہوتی ہےمذکورہ خیالات کا اظہار مولانا محمد حسان ندوی ناظم مدرسہ عربیہ مصباح العلوم مہولی نے ماسٹر انیس کے انتقال پر ملال کے موقع پر کہی مولانا نے کہا مرحوم بڑے ملنسار اور دین اور ناشرین دین کے ہر معاملات میں آگے رہنے والے تھے،کسی ضرورت مند کو کبھی مایوس نہیں کرتے تھے اور ان کی زندگی میں صوم وصلاۃ کی پابندی شامل تھی۔
![]() |
| فائل فوٹو |
مرحوم اسی سال حج سے واپس ہوئے تھے،مرحوم کی عمر 44 سال تھی مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹے فرحان احمد اور ایک بیٹی ندا خاتون ہے'مرحوم کی نماز جنازہ مولانا محمد حسان ندوی کی اقتداء میں ادا کی گئی ہزار سوگواروں کے ساتھ مرحوم کے آبائی وطن قصبہ مہولی کی قبرستان میں آج بعد نماز ظہر سپردخاک کیا گیا،اس موقع پر خصوصی طور سے مولانا حسان احمد قاسمی خطیب جامع مسجد مہولی،مولانا مبشر حسین ندوی ڈائریکٹر مولانا علی میاں ندوی اسکول خلیل آباد ،حافظ نور الدین،حافظ رئیس احمد ،عبد الرحمن پردھان، اونکار ناتھ مدیشیا، نوجوان شاعر اسد مہتاب، نمائندہ حافظ عقیل احمد خان، مولانا عبد الواحد قاسمی،جنید احمد،آفتاب احمد،مشتاق احمد،فیاض احمد اور رئیس احمد وغیرہ کے علاوہ ہزاروں لوگ موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں