تازہ ترین

منگل، 10 مارچ، 2020

کوروناوائرس کی وجہ سے اس ماہ ہونے والا بھارت یورپی یونین سربراہی اجلاس بھی ملتوی

نئی دہلی(یواین اے نیوز10مارچ2020)دنیا بھر میں تباہی مچانے کے بعد عذابِ الٰہی کی شکل میں نمودار ہونے والے کورونا وائرس کے بھارت میں اب تک 41 کیس سامنے آ چکے ہیں-کیرلا میں اتوار کو پانچ نئے مریضوں کو اس سے متأثر پایا گیا- ان میں سے تین مریض حال ہی میں اٹلی سے واپس آئے تھے- تمل ناڈو میں بھی ایک شخص کو اس کیس میں مثبت پایا گیا ہے-یہاں ہفتہ کو بھی عمان سے واپس آئے ایک شخص میں کورونا وائرس کا انفیکشن پایا گیا تھا-دریں اثنا اروناچل پردیش حکومت نے ریاست میں غیر ملکی مسافروں کے آنے پر پابندی لگا دی ہے،غیر ملکیوں کو یہاں آنے کے لئے پروٹیک ٹیڈ ایریا پرمٹ (پیپ) لینا ہوتا ہے، جس پر پابندی لگا دی گئی ہے-دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے کہا کہ وہاں اب تک منتقلی کے تین مثبت معاملے سامنے آ چکے ہیں، جبکہ ایک شخص کا انفیشکن مشکوک ہے-

 کجریوال نے کہا کہ پہلا متأثرہ 105 لوگوں کے رابطے میں آیا، دوسرا 168 اور تیسرا 64 لوگوں کے رابطے میں آیا- تمام 337 لوگوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ان کے نمونے جانچ کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں-ہفتہ کو امرتسر میں اٹلی سے واپس آئے دو، لداخ میں ایران سے واپس آئے دو، تمل ناڈو میں عمان سے واپس آئے ایک شخص میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی -کیرلا کی وزیر صحت کے کے شیلجا نے کہا کہ ریاست میں پانچ لوگوں میں کوروناوائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے- ان میں سے تین افراد حالیہ دنوں ہی اٹلی سے واپس آئے تھے- ان کے رابطے میں آنے سے دیگر دوافراد کو وائرس کا انفیکشن ہوا، تمام افراد کو قرنطینہ میں رکھ کر ان کا علاج کیا جا رہا ہے- وہیں تمل ناڈو کے ہیلتھ سکریٹری راجیش نے کہا کہ بیماری سے نمٹنے کے لئے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں- خیال رہے کہ انفیکشن کی تحقیقات کے لئے ملک بھر میں 52 لیب قائم کئے گئے ہیں ۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے صحت اور تحقیق کے سیکشن کے ساتھ مل کر یہ لیب قائم کیا ہے-مودی نے ہفتہ کو کوروناوائرس کی روک تھام اور بچاؤ کے اقدامات پر تبادلہئ خیال کے لئے جائزہ میٹنگ بلائی تھی- انہوں نے حکام کو قرنطینہ سہولت کے لئے صحیح جگہوں کی شناخت کرنے کی ہدایت دی-پی ایم مودی نے کہا کہ بھارت کو اس بیماری سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار رہنا ہوگا- بیماری کے بارے میں آگاہی کے لئے تمام ٹیلی کمپنیاں ہفتہ ہی موبائل رنگ ٹونز میں کورونا وائرس کے متعلق بیداری پیغام نشر کررہی ہیں - ملک کے 30 ایئر پورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی جا رہی ہے- جنوبی کوریا اور اٹلی سے آنے والوں کو ملک میں داخل ہونے سے پہلے مبرا عن المرض کا سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا- کوروناوائرس کی وجہ سے اس ماہ ہونے والا بھارت یورپی یونین سربراہی اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے- پی ایم مودی اس میں شامل ہونے کے لئے برسلز جانے والے تھے- ادھر مرکزی حکومت کے دفتروں میں 31/ مارچ تک بایومیٹرک حاضری پر بھی روک لگا دی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad