بھوگاؤں ،مین پوری:حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز9مارچ2020) بے موسم بارش اور اس کے بعد سرد ہوئے موسم نے ہو لی کی رنگت پھیکی پڑ گئی ۔قصبہ بھوگاؤں میں ہولی کی نسبت سے لگی پچکاری ،ٹوپیاں،مکھوٹے ،اور کلر اسپرے وغیرہ کی دوکانیں تو خوب سجی مگرہولی کے موقعہ پر ہوئی بارش کے بعد موسم نے کروٹ جوبدلی ہے ،اس کی وجہ گراہک رنگوں کو خرید نے میں در یا دلی نہ دکھا پائے ۔ہولی کے رنگوں ودیگر ا جزاء کی فروختگی کر نے والے تاجر مویوس ہو گئے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت امسال 20 فیصد رنگ وغیرہ فروخت نہیں ہوئے ہیں۔ دکاندار ہری سنکھور نے بتایا کہ ایک دو ہی گراہک دوکان پر آرہے ہیں۔اور مول بہاؤ کر کے کم پیسوں میں رنگ خریدنا چاہتے ہیں ۔ہم لوگ بھی خسارہ اور رنگ کے خراب ہو نے کی ڈر سے قیمت پر فروخت کر نے پر مجبور ہیں ۔ساتھ ہی کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے چینی مال کو خریدنا پسند نہیں کر رہے ہیں ۔بازار میں بھیڑ تو ہے مگرؓھیڑ کو دیکھتے ہوئے ویسی خریداری نہیں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں