دھن گھٹا سنت کبیرنگر،عقیل احمد (یواین اے نیوز 19مارچ2020)تحصیل دھن گھٹا حلقہ کے ایک درجن سے زائد بوائلر مرغی فارموں کے مالکان ایک طرف جہاں فی مرغی 25سے 30 روپیہ کرونا وائرس کے خوف سے فروخت کرنے پر مجبور ہیں وہی بوائلر مرغی تاجروں کے درمیان زبردست آئی گراوٹ سے لوگ طرح طرح سے پریشان ہیں بوائلر مرغی ان دونوں تحصیل حلقہ کے درجنوں سے زائد چوراہوں اور قصبوں میں 25سے 30روپیہ فی مرغی فروخت ہونے کی خبر موصول ہورہی ہے،خبروں کے مطابق ان دنوں درجنوں سے زائد صوبوں میں کرو نا وائرس جیسی خطرناک بیماری پھیلنے کی خبر سے جہاں حکومت نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے سرکاری وغیر سرکاری اسکول ،کالج مدارس مکاتب میں 2اپریل تک چھٹیوں کا باضابطہ اعلان جاری کردیا ہے وہی یہاں تک کہ جلسے جلوس کرنے کے پرمیشن نہ دیئے جانے کا حکومت نے فرمان بھی جاری کردیا ہے۔
جس سے جگہ جگہ جلسے جلوس کی مقررہ تاریخوں کے اعلانات ملتوی کردئے جارہے ہیں کرونا وائرس جیسی مہلک بیماری نہ پھیلنے پائے کے لئے گاؤں اور قصبوں میں تدبیروں کو لیکر میٹنگ ہورہی ہے لوگ اپنے اپنے چہروں پر ماکس لگا کر گھوم رہے ہیں، وہیں تحصیل دھن گھٹا حلقہ کے مختلف چوراہا امریا بازار، دھن گھٹا، ہینسر بازار، بنڈا بازار، پولی، روسیا، چکیا دھسواں، رام پور بارہ کونی، مہولی، ناتھنگر سمیت درجنوں سے زائد چوراہوں اور قصبوں میں بوائلر مرغی کے گوشت فروخت کرنے والے دوکان مالکان اب 25سے 30روپیہ فی مرغی فروخت کرنے پر مجبور ہیں جس سے مرغی فارم چلانے والے لوگ بھکمری کے دہانے پر کھڑے ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں