نئی دہلی۔(پریس ریلیز)۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ایم کے فیضی نے ایک بیان میں ریزرویشن کے حق سے انکار کرنے والے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کو بھارتی آئین کی روح پر حملہ قرار دیا ہے۔ ترقیوں میں ریزرویشن سے انکار کرنا، پسماندہ طبقات کو اعلی سرکاری عہدوں سے ختم کرنے کی فاشسٹ ایجنڈے کا ایک حصہ ہے۔ پسماندہ طبقات کی مناسب نمائندگی کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
بدقسمتی سے عدالت عظمی کا فیصلہ ریاست کو پسماندہ طبقات کو ریزرویشن سے انکار کرنے میں مدد کرتا ہے۔ سپریم کورٹ کی طر ف سے اس طرح کے فیصلے نامناسب ہیں جو جمہوریت میں امید کی آخری منزل ہے۔آئین کی شقوں کے مطابق کمزور طبقات کو ریزروشن تاریخی طور پر پسماندہ طبقات کا بنیادی حق ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ جب ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی سے ریزرویشن چھیننے اور دلتوں اور مسلمانوں کو اعلی انتظامی عہدوں سے دور رکھنے کی سازشیں ہورہی ہوں تو ایسے میں سپریم کورٹ کو ایسا موقف اختیار نہیں کرنا چاہئے تھا جس سے ریزرویشن سبوتاز ہوتا ہو۔ ایم کے فیضی نے SC,ST,OBCطبقات پر زور دیا کہ وہ اپنی آئینی حقوق کو بچانے کیلئے اپنی لڑائی جاری رکھیں جس کو ہر طرف سے خطرہ درپیش ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں