تازہ ترین

جمعرات، 13 فروری، 2020

قرآن سیکھنا سکھانا سب سے بہتر عمل ، مفتی مسعود احمد قاسمی

دھن گھٹا ،سنت کبیر نگر،رپورٹ حافظ عقیل احمد خان(یواین اے نیوز 13فروری2020)  قرآن سیکھنا سکھانا اور اس کی ترویج و اشاعت اور اس کی تبلیغ وترسیل نہایت اہم اور مبارک عمل ہے ،اور اس سے وابستگی دنیا وآخرت کی کامیابی کی ضمانت ہےمذکورہ خیالات کا اظہار  مفتی مسعود احمد قاسمی صدرالمدرسین مدرسہ عربیہ اطہر العلوم امرڈوبھا میں منعقد تکمیل قرآن کی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مولانا نے کہا کہ قرآن آخری کتاب ہے جو آخری نبی پر نازل ہوئی ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ،مولانا نے محمد حسن ابن مرحوم عبد الرزاق مرحوم ساکن امرڈوبھا کے کم عمری میں حفظ مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیااس موقع پر استاذ شعبہ حفظ  قاری دلشاد احمد ثاقبی محمد ذاکر ابو الحسن،محمد سفیان ،بلال احمد، نظام الدین کے علاوہ جملہ اساتذہ اور اعزہ موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad