لکھنؤ۔(یو این اے نیوز 13 فروری 2020) چودھری چرن سنگھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایک نوجوان کو گرفتار کرکے اسکے پاس 2,46کروڑ روپئے کی قیمت کے پچاس سونے کے بسکٹ برآمد کئے گئے۔وہ دبئی سے آرہا تھا۔آفیسروں نے بتایا کی خفیہ ایجنسی سے ملی جانکاری کے مطابق نوجوانوں کو ائیرپورٹ سے باہر نکلتے ہی وقت اسے حراست میں لے لیا گیا۔
اسکے پاس سے 5,83کلو گرام سونے کے بسکٹ برآمد کئے گئے۔ آفیسروں نے بتایا کی کسٹم محکمہ کے ڈپٹی کمشنر نہاریکا لاکھا کو اطلاع ملی تھی کی دوبئی سے آنے والی فلائٹ میں ایک نوجوان اپنے بیگ میں سونے کی بسکٹ لیکر جارہا ہے ۔اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے دوبئ سے آئے مسافروں کی نگرانی میں جٹی ہوئی تھی۔
آفیسروں نے بتایا کہ اسی دواران ملزم نوجوان بیگ لیکر باہر نکلتے دیکھائی دیا ۔شک ہونے پر اسکی جانچ کی گئی جسمیں بیگ کے اندر ایک پاؤج میں رکھے سونے کی بسکٹ کو برآمد کرلیا گیا ۔اور ملزم نوجوان کو جیل بھیج دیا گیا ۔واضح رہے ملزم سورج کمار لکھنؤ کے ملیح باد کا رہنے والا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں