گوالیار ، (یو این اے نیوز 28فر فروری 2020)گوالیار ضلع انتظامیہ نے ننگے پیر اسکول آنے والے بچوں کی خبر گیری کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے ایک مہم چلائی جائے گی جس میں بندوق کا لائسنس لینے والے کو اسکول کے بچوں کو جوتے اور چپلیں دینا ہوگا۔جمعرات کے روز ضلع کی تحصیل دبرا میں جائزہ میٹنگ میں ، بال وکاس وزیر امرتی دیوی نے کلکٹر اور دیگر عہدیداروں سے اس پر تبادلہ خیال کیا۔ گوالیار کلکٹر انوراگ چودھری نے بتایا کہ ضلع کے بہت سے اسکولوں میں بچے ننگے پاؤں آتے ہیں۔
اس لئے ہم 'چرن پڈوکا ابھیان' چلائیں گے اس مہم کے تحت ، جو بندوق کا لائسنس لیں گے ان کو بدلے میں اسکولی بچوں کو جوتے اور چپلیں دینا ہونگی۔ یہ جوتے اور چپل اسکولوں میں پہنچائے جائیں گے اور ضرورت مند بچوں کو دیئے جائیں گے۔ چودھری نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم بوڑھوں کے نقلی دانت لگوانے اور چشمہ دلوانے کا بھی کام کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں