تازہ ترین

منگل، 31 اکتوبر، 2017

مولانا انوار احمد جامعی ؒ کے انتقال پرملال پر جمعیۃ بلڈنگ رجبی روڈ میں تعزیتی نشست کل


مولانا انوار احمد جامعی ؒ کے انتقال پرملال پر جمعیۃ بلڈنگ رجبی روڈ میں تعزیتی نشست کل
کانپور(یواین اےنیوز31 اکتوبر2017)شہر کانپور کے باوقار عالم دین صاحب نسبت بزرگ خلیفہ فقیہ الامت حضرت مولانا انوار احمد صاحب جامعی نور اللہ مرقدہ کے انتقال پرملال سے پورے شہر میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ حضرت کے تمام تلامذہ و متعلقین سوگوار ہیں ۔ شہر میں حضرت کے چلے جانے سے ایک خلا محسوس ہو رہاہے ۔ بالخصوص جمعیۃ علماء کے خدام اور شہر کے علمی حلقہ میں ایک خاص قسم کی کرب و بے چینی ہے۔ حضرت کے ذکر خیر سے غمگین دلوں کو سکون فراہم کرنے ، آپ ؒ کی خدمات کو اجاگر کرکے خراج عقیدت پیش کرنے اور آپؒ کے اہل خانہ و دیگر متعلقین سے اظہار تعزیت کیلئے آج مورخہ 9؍صفر 1439 ؁ھ مطابق یکم ؍نومبر2017 ؁ء بروز بدھ بوقت گیارہ بجے دن بمقام جمعیۃ بلڈنگ رجبی روڈ کانپور میں مولانامحمد متین الحق اسامہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش کی صدارت میں ایک تعزیتی نشست طے ہوئی ہے۔ نائب صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں و سکریٹری زبیر احمد فاروقی نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے شہر کے تمام علماء، ائمہ خصوصاً اراکین جمعیۃسے اس اہم نشست میں وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کی درخواست کی ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad