نئی دہلی:یو این اے نیوز 23فروری 2020) شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)اور این آر سی کے خلاف دلی کے شاہین باغ جیسا ایک اور احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے ہفتہ کی رات دہلی کے ظفراباد میٹرو اسٹیشن کے قریب 500 مظاہرین جمع ہوگئے جس سے میں سڑک کا راستہ بند ہوگیا۔
![]() |
دلی کے ظفر آباد میں احتجاج کرتیں خواتین |
میٹرو اسٹیشن کے پاس جمع ہونے والے افراد میں زیادہ تر خواتین کی تعداد تھیں ۔ ظفر آباد میٹرو اسٹیشن کے نیچے مظاہرہ کرنے کی وجہ سے میٹرو اسٹیشن بند کر دیا گیا ہے۔ میٹرو گیٹ کے دروازے بھی بند کردیئے گئے ہیں واضح رہے عورتوں نے ترنگا لیکر آزادی کے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ہم تب تک یہاں سے نہیں ہٹنے والے ہیں جب تک مرکزی حکومت سی اے اے کو واپس نہیں لے لیتی ہے عورتیں اپنے ہاتھوں میں نیلی پٹی باندھی ہوئی ہیں اور جئے بھیم کے نعرے بھی لگائےعلاقہ میں خواتین پولیس اہلکار سمیت بڑی تعداد میں پولیس بل کو تعینات کیا گیا ہے
خواتین نے سلیم پور کو موج پور اور یمناویہار سے جوڑنے والی سڑک نمبر 66 کو بند کردیا ہ یہ مظاہرہ اسوقت ہورہا ہے جب شاہین باغ میں سی اے اے کیخلاف مظاہرین کے ذریعے بند کی گئی ایک سڑک کے راستے کو کھولنے کی کوشش کی جارہی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں