تازہ ترین

منگل، 11 فروری، 2020

اب ہمارے ملک میں منافرت کا خاتمہ ہو کر رہیگا:وسیم ہاشمی

عوام اب بی جے پی کے فریبی وعدوں کو سمجھ چکی ہے:شری واستورپورٹ۔حافظ محمد ذاکرمین پوری۔(یو این اے نیوز 11فروری 2020)دہلی ریاست میں عام آدمی پارٹی کی شاندار کامیابی پر منگل کو تمام کارکنوں نے دہلی کے آشرم روڈ پر واقع عام آدمی پارٹی کے دفتر کی تاریخی فتح مانتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کیا،

اس موقع پر مین پوری کے ضلع عام آدمی پارٹی کے  صدر انوراگ شریواستو نے کہا کہ عوام نے تعلیم، صحت، باہمی بھائی چارہ اور ملک کو مضبوط بنانے والے کاموں کو ترجیح دیتے ہوئے،عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ کیا،اور اپنی حمایت جاری رکھی،دہلی کی عوام نے بی جے پی کی پالیسیوں ہندو مسلم، منافرت،کی پالیسیوں کومسترد کرتے ہوئے  جملے باز وزیر اعظم اور فرضی باباؤں،نقلی قوم پرستی کو شکست دی ہے،

عام آدمی پارٹی کے ضلع جنرک سیکریٹری وسیم ہاشمی نے کہا کہ اب ملک کی عوام سیاسی طور پر بیدار ہو چکی ہے،وہ اب دھرم مذہب کی سیاست کو پسند نہیں کرتی،دہلی کی عوام نے یہ ثابت کر دیا کہ عوام اب  ملک میں سکون چاہتی ہے،بنیادی سہولت چاہتی جیسے بجلی پانی،صحت سے متعلق،تعلیم سے متعلق، اب وہ چھوٹے اور فریبی وعدوں پر یقین نہیں کرتی، انہو نے کہا کہ اب یوپی کی عوام  ''جنتا منگے کیجریوال'' کا بھی یہی نعرہ ہوگا،جنرل سکریٹری وی ایچ ہاشمی نے کہا کہ اب عام آدمی پارٹی کی لہر  پورے ملک میں چلے گی،

 فرقہ واریت اب ملک سے ناپید ہو جائیگی، ملک نے کیجریوال کے ترقیاتی کاموں کو تسلیم کر لیا ہے، اس موقعہ پر انوراگ شریواستو، وی ایچ ہاشمی، رام  نریش، اودمت کرنویر سنگھ، ورشا راجپوت، وپن راجپوت، ڈاکٹر امت یادو، رامسیوک ورما، برجناتھ، آر پی سنگھ، رادھشیم، رام کھلاڑی، چندن وغیرہ شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad