تازہ ترین

بدھ، 26 فروری، 2020

اسپورٹس اینڈ مارشل آرٹس فاؤنڈیشن آف انڈیا کی جانب سے مارشل آرٹ کے سالانہ اختتامی پروگرام کاانعاد

دیوبند/دانیال خان (یواین اے نیوز26فروری2020)دارالعلوم وقف روڑ پر واقعہ اسلامیہ ڈگری کالج میں اسپورٹس اینڈ مارشل آرٹس فاؤنڈیشن آف انڈیا کی جانب سے مارشل آرٹ کے سالانہ اختتامی پروگرام کا آغاز گرانڈ ماسٹر نجم الحق چودھری،ماسٹر عمران قریشی،ماسٹر عبدالرزاق اور ماسٹر اسلم نے کھیل کی خصوصی سلامی کے ذریعہ کیا۔ پروگرام میں تقریباً ٢٨کھلاڑیوں کو بلیک بیلٹ اور چھ کھلاڑیوں کو بلیک بیلٹ ٹو ڈن و تھری ڈن سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ ایک گھنٹے تک چلنے والے اس پروگرام میں کھلاڑیوں نے مارشل آرٹ سے متعلق مختلف اور حیرت انگیز کھیل کا مظاہرہ کیا، پروگرام کے مہمان خصوصی ماسٹر عمران قریشی نانوتوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے جذبہ اور ان کی محنت سے مجھے بے حد خوشی ہوئی۔ کھلاڑیوں نے بڑی مہارت کے ساتھ مارشل آرٹ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے کھلاڑیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کھیل یا کوئی بھی فن آپ سیکھیں تو اس میں مہارت حاصل کریں اور اس کو اخیر تک لے جائیں۔ 

ماسٹر نجم الحق چودھری نے اس کھیل کی افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ایک طرف اس کھیل کے ذریعہ کھلاڑی خود کی حفاظت کے طریقے سیکھتا ہے وہیں دوسری طرف وہ صحت مند اور تندرست رہتا ہے اور اس کے اندر دوسروں کی مدد کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اتناہی نہیں ڈاکٹرز بھی بہت سی بیماریوں میں اس قسم کی ایکسر سائز کا مشورہ دیتے ہیں اور ایسا کرنے سے بہت سے لوگوں نے شفاء بھی پائی ہے۔ پروگرام میں ماسٹر شکیل الرحمن بنگالی کے٢١ اسٹوڈینٹ حیات اللہ مہراج گنج یوپی،رضوان احمد بستوی،محمد عابدہردوئی،محمد شاہد بنگال،محمد شمیم بہار،احسان الحق میوات،نقیب الرحمان آسام،محمد عمران گجرات،محمد مظہر گجرات،محمد شاکر مہا راشٹر،محمد قادر مہاراشٹر،محمد حذیفہ بہار،محمد سہیل بجنور،مجیب الرحمان امروہا،محمد الیاس ایم پی،محمد معروف دربنگھا۔

مولانا ابوالکام کرناٹک،عبدالحلیم بنگال،خیر الزماںآسام،عبدالحسیب بہار،عبداللہ بنگال،ماسٹر فیاض کے چار اسٹوڈینٹ عتیق اللہ،محمد شارخ،ماسٹر بارق الاسلام کے چھ اسٹوڈنٹ محمد مسعود،بلال احمد،مسیح الدین،عبدالرحمان،معین الدین،محمد عادل،،ماسٹر ظہیر الاسلام کا ایک اسٹوڈنٹ سمیع اللہ بہار کو بلیک بیلٹ سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔جبکہ ماسٹر نجم الحق چودھری نے چھ اسٹوڈنٹ حیات اللہ مہراج گنج یوپی،رضوان احمد بستوی،سیف الاسلام،حبیب اللہ آسام،حبیب اللہ،اور عبدالعزیز باندہ کو ٹو ڈن و تھری ڈن سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ آخیر میں مہمان کرام نے ماسٹر نجم الحق چودھری کو مبارکباد دی اور ان کی محنتوں کو سراہا۔ اس موقع پر عبد الرزاق،ماسٹر محمد اسلم،ماسٹر شبلی،ماسٹر محمد تنویر،ماسٹر محمد اسلم مہاراشٹر وغیرہ موجود رہے۔ اس دوران شہر کے لوگ اور سیکڑوں طلبہ اور کھلاڑی موجود رہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad