تازہ ترین

بدھ، 19 فروری، 2020

مدرسہ اسلامیہ عربیہ ابوبکرصدیق نیازو پورہ کا عظیم الشان اجلاس عام 5 مارچ کو

مظفر نگر،شاہد حسینی(یواین اے نیوز 19فروری2020)مدرسہ اسلامیہ عربیہ ابوبکرصدیق نیازو پورہ کا عظیم الشان اجلاس عام 5 مارچ بروز جمعرات بعد نماز مغرب منعقد ہوگا قاری آس محمد و مولانا محمد دانش قاسمی نے بتایا کہ اس پروگرام میں علاقہ کے معروف علماء کرام تشریف لائیں گے جو ملت اسلامیہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے جن علماء کرام کی اس اجلاس میں آمد متوقع ہے۔

 ان میں مفتی خلیل الرحمٰن،مفتی محمد نبی،مولانا ڈاکٹر جمال الدین،مولانا محمد اقبال،مفتی بنیامین کے نام شامل ہیں مدرسہ کے مہتمم قاری آس محمد و مولانا دانش قاسمی نے بتایا کہ اجلاس باضابطہ مغرب کی نماز کے بعد شروع ہو کر 11 بجے شب میں اکابرین کی دعا وں کے ساتھ ختم ہو گا انشاء اللہ انہوں نے بتایا کہ دن میں10 بجے سے 2 بجے تک صرف مستورات کا پروگرام ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad