مظفر نگر:شاہد حسینی(یواین اے نیوز 19فروری2020) شیر وا د پیلیس لکشمی وہا ر جا نسٹھ روڈ مظفر نگر میں ضلع کے گاوں پردھانو ں و گا وں پنچایت سیکریٹریوں کا بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ یوجنا کے تحت پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں بیٹی کی تعلیم،بیٹی کی حفاظت دیگر دوسری سرکاری یوجنا و اور گاؤ ں کی روز مرہ کی پریشانیوں سے متعلق اہم تجاویز پیش کی گئی پروگرام میں 600 سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔
پروگرام کی صدارت مظفر نگر کی ڈی،ایم سیلو ا کماری نے کی اس موقع پر بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے تحت ریحانہ ادیب نے اپنی ٹیم کے ساتھ گیت گایا جسے بے حد پسند کیا گیا محترمہ ڈی،ایم صاحبہ سیلوا کماری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی طرف سے پردھانو ں کے ذریعہ عوام کی ضروریات پوری کرنے کے لئے جو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ان کو پورا پورا عوام تک پہنچا یا جائے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں