تازہ ترین

اتوار، 23 فروری، 2020

مشہور ڈاکو ویرپپن کی بیٹی بی جے پی میں ہوئی شامل!

نئی دہلی (یواین اے نیوز 23فروری2020) ویرپن کی بربریت کی کہانی کسے نہیں پتا، ویرپپن نے ایک افسر کا سر قلم کیا ، پھر اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس کے ساتھ فٹ بال کھیلا یہ واقعہ کافی مشہور ہے۔اسکے کچھ سالوں بعد ویرپن کو 18 اکتوبر 2004 کو گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا،وہیں ان کی بیٹی ودیارانی اب پیشہ سے ایک وکیل ہیں،وہیں ودیارانی آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری مرلی دھر راؤ کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوگئی ہیں۔ ودیارانی کے ساتھ ہزاروں حامی بھی بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ بتادیں کہ کرشنن نگر میں ہفتے کے روز بی جے پی کے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا۔

سابق مرکزی وزیر پون رادھا کرشنن بھی اس تقریب میں موجود تھے۔راؤ سے پارٹی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے بعد ودیارانی نے کہا کہ وہ ضرورت مند لوگوں کے لئے کام کریں گی۔ انہوں نے کہا ، "میرے والد کے طریقے یقینا  غلط تھے لیکن وہ ہمیشہ صرف غریبوں کا ہی خیال کرتے تھے۔وہیں تمل ناڈو بی جے پی کے انچارج ، راؤ نے کہا کہ اگر ڈی ایم کے چیف ایم کے اسٹالن نے یہ ثابت کردیا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹالن ریاست میں غلط معلومات پھیلاتے ہوئے اپنی سستی سیاست کو جاری نہیں رکھ سکتے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad