دیوبند،دانیال خان(یواین اے نیوز 23فروری2020)سی بی ایس سی بورڈ کے امتحانات 20فروری سے شروع ہو چکے ہیں۔امتحانات کے لئے ایک سینٹر دیوبند میں تعلیم نسواں کے معروف ادارہ نواز گرلز پبلک اسکول میں بھی لگایا گیا ہے،جس میں تلہیڈی بزرگ گاؤں میں واقع کیمبرج اسکول،سہارنپور پور روڑ پر واقع نوبل اکیڈمی،اندر پور روڑ پر واقع بینیسن اسکول اور عید گاہ روڑ پر واقع اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول کے طلبہ و طالبات سینٹر سپریٹنڈنٹ کمل کانت کی دیکھ ریکھ میں امتحانات دے رہے ہیں۔نواز گرلز پبلک اسکول کے بانی و سر پرست ڈاکٹر نواز دیوبندی نے بتایا کہ بورڈ امتحانات یعنی ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے ایگزام تبدیل شدہ پیٹرن پر کرائے جارہے ہیں۔جدید ضابطوں کے تحت پرچہ سوالات میں وضاحتی سوالات کی تعداد کم کئے جانے کے علاوہ تمام مضامین میں 20 نمبرات پر مشتمل پریکٹیکل اور انٹر نل نمبرات کو بھی شامل کیاگیا ہے۔
نئے ضابطوں کے تحت ہر ایک سوال کے چار آپشن دیئے جا رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ سی بی ایس ای بورڈ ہائی اسکول امتحانات کے پرچہ سوالات کے ہندی،انگریزی،سائنس، ریاضی،ہوم سائنس اور سنسکرت مضامین میں وضاحتی سوالات کی تعداد کم کردی گئی ہے، جبکہ انٹر میڈیٹ میں ریاضی فزکس،کیمسٹری،اکاؤنٹسی،بزنس اسٹڈی، اکونومکس، سائیکلوجی، سماجیات اور پولٹیکل سائنس مضامین کے پرچہ سوالات میں وضاحتی سوالات کی تعداد میں بھی کمی کی گئی ہے۔ڈاکٹر نواز دیوبندی نے بتایا کہ سبھی کلاس رومس میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں اور امتحانات میں پوری شفافیت برتی جا رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں