دیوبند،دانیال خان(یواین اے نیوز 23فروری2020)سماجی تنظیم پریرنا کے زیر اہتمام سی اے اے کی حمایت میں بھجن کیرتن کیا گیا،خواتین نے حکومت سے کامن سیول کوڈ،پاپولیشن کنٹرول ایکٹ اور این آر سی کو فوری طور لانے کا مطالبہ کیا۔شیو پارک میں بھجن کیرتن پروگرام میں بی جے پی لیڈر شبھلیش شرما اور ڈولی گوئل نے شاہین باغ مظاہرین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئین کا حوالہ دیکر اپنے حق کے نام پر راستہ جام کرکے نعرے بازی کرتے ہوئے دوسروں کا دستوری حق چھین نے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک مخالف نعرے لگانا اور وزیر اعظم و وزیر داخلہ کے خلاف بے بنیاد بیان بازی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کرنا ملک مخالف ہونے کا ثبوت ہے۔
سنتوش کامبوج،شکھا،دھرم بیری اور منجو گپتا نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے بہانے آرٹیکل 370،تین طلاق اور رام مندر فیصلے کی بھڑاس نکالی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرے کر حکومت کو دباؤو میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے پیچھے اپوزیشن جماعتیں کام کر رہی ہیں،مظاہرین اپوزیشن پارٹیوں کی کٹھپتلی بنے ہوئے ہیں۔اس دوران پشپا،ریکھا،نیلم،شیلا،پنکی،لکشمی،دیا وتی،سیما،شکنتلا،انگوری،جولی،رینا،پرتیبھا اور مایا پنڈیر وغیرہ موجود تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں