تازہ ترین

اتوار، 23 فروری، 2020

نالے میں گرنے سے ایک شخص کی موت

دیوبند،دانیال خان(یواین اے نیوز 23فروری2020)ہایؤے پر واقع شیو وہار کالونی کے باہر بنے نالے میں گر کر ایک شخص کی موت ہو گئی،پولیس کے مطابق وہ اپنے ساتھی کے ساتھ نالے کے کنارے بیٹھا ہوا تھا اچانک نالے میں گرنے سے اس کی موت ہو گئی۔پولیس نے نالے سے لاش کو نکلوا کر سی ایچ سی میں بھیج دیا جہاں پر لاش کا پنچنامہ بھر کر پوٹس مارٹم کے لئے مردہ گھر بھیج دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ گاؤں جڈودہ کا رہنے والا 63سالہ اومویر گاؤں کے ہی 62سالہ نریش کے ساتھ کسی کام سے دیوبند آیا تھا بتایا جاتا ہے کہ دونوں نے شراب پی ہوئی تھی،اسی وجہ سے اومویر نالے میں گر گیا اور اسکی موت ہو گئی،پولیس نے جب نریش کا سی ایچ سی میں میڈیکل کرایا تو وہ بھی شراب کے نشہ میں پایا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad