تازہ ترین

اتوار، 23 فروری، 2020

ترقیاتی کاموں کی جانچ کرنے پہنچی ٹیم کے سامنے پردھان کے حامیوں کی شکایت کنندگان سے کہا سنی

دیوبند،دانیال خان(یواین اے نیوز 23فروری2020)ڈی ایم آلوک کمار پانڈے کی ہدایت پر گاؤں کھیڈا مغل میں ترقیاتی کاموں کی تحقیقات کرنے پہنچی ٹیم کے سامنے ہی گاؤں پردھان اور شکایت کنندہ کے مابین زبردست کہا سنی ہو گئی۔ ٹیم نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ تیار کی اور دیہاتیوں کی شکایات کو بھی سنا۔تفصیلات کے مطابق کھیڈا مغل گاؤں کے رہنے والے رام کمار، مانک، انکور چودھری، نریندر سنگھ اور وپن نے ضلع مجسٹریٹ آلوک پانڈے کو بیان حلفی دیتے ہوئے گاؤں کے پردھان سلیم احمد پر ترقیاتی کاموں میں بددیانتی کا الزام عائد کیاتھا۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایم نے ضلع زراعت آفیسر دھیرج کمار سنگھ کی سربراہی میں ایک چار یکنی ٹیم تشکیل دی تھی۔

 ہفتے کے روز مذکورہ ٹیم نے گاؤں میں پہنچ کر پردھان کے ذریعہ کرائے گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور دیہاتیوں کی شکایات کو سنا۔ جانچ کے دوران گاؤں پردھان اور شکایت کنندہ پارٹی کے مابین زبردست کہا سنی ہو گئی جس کے سبب ماحول اتنا خراب ہو گیا کہ جانچ ٹیم کو محسوس ہونے لگا کہ گاؤں میں بڑا جھگڑا ہو سکتا ہے۔ دیہاتیوں نے الزام لگایا کہ گاؤں پردھان نے ترقیاتی کاموں کے نام پر صرف اپنی جیب بھری ہے۔ جبکہ گاؤں پردھان کا کہناتھا کہ سیاسی دشمنی کی وجہ سے اس پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ گاؤں کے تمام طبقات کے لئے بلا تفریق کام کیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ پورے معاملے کی جانچ کی گئی ہے۔ رپورٹ تیار کرکے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حوالے کردی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad