تازہ ترین

اتوار، 23 فروری، 2020

جامعہ اشرف المدارس گدیانہ سے اجمیر شریف روانہ کی گئی مرکزی چادر محبت

خواجہ خواجہ کہتے ہیں ہندوستان میں رہتے ہیں 

کانپور(یواین اے نیوز 23فروری2020)خواجہ کا ہندوستان زندہ باد خواجہ خواجہ کہتے ہیں ہندوستان میں رہتے ہیں شہنشاہ ہندوستان زندہ باد ،غریبوں کے مسیحا غریب نواز زندہ باد ،محبت رسول کے علمبردار خواجہ پیا زندہ باد کے نعروں کی گونج میں مرکزی چادر غریب نواز آل انڈیاغریب نواز کونسل کے زیر اہتمام جامعہ اشرف المدارس گدیانہ سے اجمیر شریف کے لئے روانہ کی گئی اس عظیم چادر کو لے کر آل انڈیاغریب نواز کونسل کے ممبران اجمیر شریف کے لیے روانہ ہوئے اس عظیم چادر محبت کی ایک جھلک پانے اور اسے بوسہ دینے (چومنے)کے لیے لوگ بیقر ار نظر آئے ،معلوم ہوکہ یہ غریب نواز ہفتہ کے تحت پہلا پروگرام تھا اس موقع پر آل انڈیا غریب نواز کونسل کے اراکین نے زائرین اجمیر شریف وممبر ان آل انڈیاغریب نواز کونسل کو چادر محبت حوالے کرتے ہوے کہا کہ یہ امن وامان کی چادر ہے ملک کی ترقی وخوشحالی کی چادر ہے۔

 آل انڈیا غریب نواز کونسل کے قومی صدر حضرت مولانا محمد ھاشم اشرفی امام عیدگاہ گدیانہ نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی صاحب کی جانب سے پیش ہونے والی چادر کو ہم محبت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہیں عرس غریب نواز (۶رجب )کی چھٹی کا اعلان کرکے ایک اور محبت کی چادر پیش کرنا چاہئے ،لھٰذا وزیر اعظم ہند سے ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ عرس غریب نوار (۶رجب )کو قومی تعطیل کے لئے حکم صادر کریں،دنیا کے بڑے بڑے بادشاہ خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں گٹھنے کے بل چل کرآنے میں اپنے کو خوش قسمت سمجھتے تھے اس موقع پر ملک میں امن و امان و ترقی اور خوشحالی کی دعا کی گئی۔

 چادر روانہ کرتے وقت خاص طور سے محمد رفیق منشی،محمد شاہ اعظم برکاتی،حافظ عبدالرحیم بہرائچی، حافظ منھاج الدین قادری،یوسف رضا ،عقیل حسن بون،حاجی سلیمان ،عقیل ٹھکیدار ،اسماعیل بھائی،شفیق احمد،اسلم،حاجی سلیم ،حاجی رسول بخش ،لعل محمد،فخرالدین بابو،ادریس خان،منا ،جنید ،جاوید ٹیٹو،شاکر علی،مولانا کلیم وغیرہ جامعہ کے اساتذہ و طلبہ سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad