نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ’تلسی‘دیسی طریقہ علاج میں صدیوں سے استعمال ہوتی آ رہی ہے۔ اب ماہرین نے تلسی واٹر پینے کے کچھ ایسے حیران کن طبی فوائد بتا دیئے ہیں کہ سن کر آپ اپنی ہر صبح کا آغاز تلسی واٹر سے ہی کریں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ صبح تلسی پانی پینے سے جسم سے زہریلے مادے اور جراثیموں کا اخراج ہو جاتا ہے اور نظام انہضام میں بہتری آتی ہے۔ تلسی کے پتوں میں ایسی خاصیت ہے کہ یہ قدرتی طریقے سے آپ کے معدے کی صفائی کرتے ہیں۔ ان میں ایکٹو اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو نظام انہضام سے منسلک اعضائکو مضبوط بناتے، ان کے افعال کو درست کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ تلسی واٹر کا روزانہ استعمال نظام تنفس اور سینے کے دائمی امراض، کھانسی، بلغم وغیرہ کا خاتمہ کرتا ہے۔ تلسی واٹر میں کئی اینٹی الرجک اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات پائی جاتی ہے جو کئی طرح کی انفیکشنز اور نزلے زکام سے محفوظ رکھتی ہیں۔ تلسی واٹر دماغ اور اعصابی نظام کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ یہ ذہنی تناﺅ اور ڈپریشن وغیرہ سے نجات دلاتا ہے۔ اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو تلسی واٹر اس سے نجات میں آپ کی بہت مدد کر سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق تلسی واٹر کا ایک کپ ہی میٹابولزم کو بہت تیز کردیتا ہے جس کے نتیجے میں انسان کے جسم سے چربی ختم ہونے لگتی ہے۔
اگر کچھ عرصہ تک تلسی واٹر کا باقاعدہ استعمال کیا جائے تو موٹاپے سے چھٹکارا پانے میں بہت آسانی ہوتی ہے۔ تلسی واٹر کے اتنے زیادہ فوائد تو آپ جان چکے ہیں، چنانچہ اب آپ تلسی واٹر بنانے کا طریقہ بھی سیکھ لیں۔ ایک برتن میں 2کپ پانی ڈال کر اسے ابالیں۔ ابلتے پانی میں تلسی کے چند پتے ڈالیں اور اسے ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ تک مزید ابلنے دیں۔ پھر اسے اتار کر کپ میں ڈال کر استعمال کریں۔ آپ اسے گرم یا ٹھنڈا دونوں صورتوں میں استعمال کر سکتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں