تازہ ترین

جمعہ، 28 فروری، 2020

دارالعلوم دیوبند کی مسجد قدیم میں ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد

دیوبند/دانیال خان(یواین اے نیوز27فروری2020)عالم اسلام میں امن و امان خصوصامادر وطن ہندوستان کے لئے دارالعلوم دیوبند کی مسجد قدیم میں ایک دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکڑوں طلباء نے شرکت کی اور ملک کی سالمیت امن و امان و خصوصی طور پر دہلی تشدد میں جاں بحق ہونے والے 15سے زیادہ افراد کے لئے دعاء کی گئی ساتھ ہی فساد کے لئے اکسانے والے کپل مشرا کی گرفتاری اور مہلوکین کے ورثاء کو معقول معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔طلبہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ویڈیوز میں دہلی پولیس نہ صرف اپنے فرائض سے تساہلی برتتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے بلکہ کئی جگہ وہ فسادیوں کے ساتھ بھی نظر آ رہی ہے۔

دہلی پولیس کا مشکوک اورمتعصبانہ کردار وطن عزیز کے لئے انتہائی خطرناک ہے انہوں نے دہلی میں ہو رہے پرتشدد حملوں کے ذمہ داران کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ دعائیہ مجلس میں قرآن پاک کے 29ویں پارے میں موجود سورہ نوح 11سو مرتبہ پڑھی گئی ہے۔طلبہ نے دعائیہ مجلس کے انعقاد کو ضروری قرار دیتے ہوئے بتایا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کو عبادت کی روح قرار دیا ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دْعا عین عبادت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ دعائیہ مجلسوں کا انعقاد آگے بھی جاری رہے گا۔دعائیہ مجلس میں موجود کچھ طلبہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ دار العلوم دیوبند سمیت یوپی اور دہلی کے تمام مدارس کے طلبہ کو مع اساتذہ وملازمین غیر میعادی چھٹی کا فورا حکم جاری کرنا چاہیے اور اس احتجاج میں پوری آب وتاب کے ساتھ مجاہدانہ شرکت کو یقینی بنانا چاہیے۔بھلے ہی اس سال سالانہ امتحان نہ ہو، جب جنگی ضرورت پر مدینے کا محراب کئی نمازوں کو قربان کرسکتا ہے تو ہمارے مدارس امتحان کیوں قربان نہیں کرسکتے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad