نظام آباد(یو این اے نیوز 27فروری 2020)تلنگانہ میناریٹی پرائیوٹ مسلمہ اسکول اسوسی ایشن نظام آباد اربن کی جانب سے کل ضلع مہتمم تعلیمات نظام آباد سے تعارفی اجلاس کے طور پر ملاقات کی گئی۔جس میں اسوسی ایشن کے نو منتخب صدر اقبال خان صدر مدرس اُردو ماڈل اسکول کی جانب سے شال پوشی کی گئی جبکہ نو منتخبہ سکریٹری کی جانب سے مہتمم تعلیمات کو گلدستہ پیش کیا گیا۔ نائب صدر محمد عظیم کی جانب سے شرینی فراہم کی گئی۔اس موقع پر ڈی ای او نظام آباد نے نو منتخبہ باڈی کو مبارکباد پیش کی۔
اور اساتذہ و اسکول کے جو بھی مسائل ہے ان کے علم میں لانے پر اسے حل کرنے کا تیقن دیاجس پر تمام قائدین ڈی ای او نظام آباد سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر تمام اراکین میں مقصود عالم صدر مدرس مدینہ اسکول، مجاہد خان صدر مدرس ضیاء اسکول، لطیف سلیم صدر مدرس ایشن اسکول، معز، ذاکر صدر مدرس گولڈ ن جوبلی اسکول، امین صدر مدرس جی جے اسکول، مقصود صدر مدرس ٹیلنٹ اسکول، محمد کیف صدر مدرس طیبہ اسکول، محمد فرید الدین صدر مدرس کاکتیہ ہائی اسکول کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں