تازہ ترین

جمعرات، 27 فروری، 2020

سابق ریاستی وزیر سید عیسی رضاء نقوی نے اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادؤ سے ملاقات

دیوبند/دانیال خان(یواین اے نیوز27فروری2020)سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق ریاستی وزیر سید عیسی رضاء نقوی نے اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادؤ سے ملاقات کرکے انہیں علاقہ کے مسائل سے روشناس کرایا۔ اکھیلیش یادؤ سے ملاقات کے دوران سید عیسی رضاء نقوی نے ضلع سہارنپور کے متعدد مسائل کے ساتھ ساتھ اقلیتوں سے متعلق موضوعات بیان کئے اور اسمبلی الیکشن کے متعلق گفت و شنید کی۔

 اس دورا ن اکھیلیش یادؤ نے کہا کہ ہندوستان سمیت پوری دنیا میں آپسی بھائی چارہ اور امن وسلامتی قائم کرنے لئے ہمیں فکر مند رہناچاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت عوام نظریں سماجوادی پارٹی پر ہیں بی جے پی سے لوگ آجز آ گئے ہیں،اس وقت پارٹی کارکنان کو متحد رہنے کی ضرورت ہے۔اس دوران حسن سعید اور ایان اصغروغیرہ بھی موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad