تازہ ترین

پیر، 10 فروری، 2020

یوپی پالیوشن(آلودگی) بورڈ کے ممبربھکاری پرجا پتی نے جامعہ طبیہ میڈیکل کالج اور ہاسپیٹل کا معائنہ کیا

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 10فروری2020)وشو ہندو مہاسبھا کے ریاستی صدر و یوپی پالیوشن(آلودگی) بورڈ کے ممبربھکاری پرجا پتی نے جامعہ طبیہ دیوبندمیڈیکل کالج پہنچ کر جامعہ طبیہ دیوبند کے سکٹری و سابق صدر آیور ویدک و یونانی طبی چکتسہ پدھتی بورڈ لکھنؤ و ممبر بھارتیہ کیندریہ چکتسہ پریشد نئی دہلی ڈاکٹر انور سعید سے ملاقات کی،اس موقع پر ڈاکٹر انور سعید نے بھکاری پرجا پتی کا پرجوش استقبال کیا۔

بھکاری پرجا پتی نے کالج اور ہاسپیٹل کا معائنہ کر ادارہ میں دی جا رہی طبی تعلیم اور اسپتال کے کاموں کے متعلق معلومات حاصل کی۔اس موقع پر ڈاکٹر انور سعید نے کہا کہ آیوش محکمہ کی ترقی اور فروغ کے لئے صوبائی سطح پر جو کام کئے جا رہے ہیں ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے، اس دوران ڈاکٹر احتشام الحق اور ڈاکٹر سلیم احمد خان وغیرہ موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad