تازہ ترین

پیر، 10 فروری، 2020

کسان جن جاگرن مہم کے تحت کانگریسیوں نے کی کسانوں سے ملاقات

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 10فروری2020)کسان جن جاگرن مہم کے تحت کانگریسیوں نے علاقے کے دیہی علاقوں میں کسانوں کی مسائل کو سنا اور ان سے ایک ڈیمانڈ لیٹرپر دستخط کرائے۔ کاشتکاروں نے مطالباتی لیٹر میں گنہ رقم کی عدم ادائیگی اور یوریا کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔اتوار کے روز کانگریس پارٹی کے بلاک صدر اجے تیاگی اور کانگریس کے ضلعی سکریٹری عبد القادر تیاگی کی سربراہی میںکانگریسیوں نے گاؤں لکھنوتی،ساکھن،امبیہڈہ شیخاںپہنچ کر کسانوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل کو جانا۔کسانوں نے کانگریسیوں کو بتایا کہ گزشتہ کی سالوں سے گنے کے ریٹ نہ بڑھنا اور وقت پر رقم کی ادائگی نہ ہونے سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کسانوں نے بتایا کہ تین سال پہلے جہاں یوریا کا ریٹ فی بوری 650 روپے تھا، وہیں آج وہ یوریا کی فی بوری ایک ہزار 200 روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب یوریا کی بوری کا وزن بھی کم کر دیا گیا ہے ساتھ ہی ڈیزل کی قیمت 66روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے جس کی وجہ سے فصلوں کی لاگت کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سشیل کمار، دھرم ویر، اوم پرکاش، مہاویر تیاگی، اوم ناتھ کشیپ، نریندر پال، کلیم گوڑ، ناتھی رام،سمے دین، عبد الہی اور رضوان وغیرہ کسانوں نے مطالباتی لیٹر پر دستخط کئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad