نئی دہلی(یواین اے نیوز24فروری2020)ضلع جیسلمیر میں گدھوں کو چوری کرنے کے شبہ میں تین دلت نوجوانوں کو زدوکوب کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ راجستھان میں حالیہ دنوں میں یہ اس نوعیت کا تیسرا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اتوار کے روز پولیس نے بتایا کہ واقعے سے متعلق ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور تین دیگر افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔یہ واقعہ 15 فروری کو ضلع کی تحصیل فتح گڑھ کے رام گاؤں میں پیش آیا۔
![]() |
تصوراتی فوٹو |
ان نوجوانوں کو گدھوں کو چوری کرنے کے شبہ میں لاٹھیوں سے مارا پیٹا اور قریب 12 افراد نے ان کو لات گھونسے مارے۔ بعدازاں اسے سن گڑھ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ سن گڑھ پولیس اسٹیشن کے انچارج اگم راج سونی نے بتایا ، "اب تک پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور تین کم سن بچوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔" اس معاملے میں ایس سی / ایس ٹی قانون کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ "اس سے قبل ناگور اور باڑمیر میں بھی ایسے ہی معاملات سامنے آئے تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں