تازہ ترین

اتوار، 2 فروری، 2020

سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران یوپی پولس پر بے گناہوں کو جیل میں ڈالنے کا لگا الزام،کورٹ نے دی ایسے 48لوگوں کو ضمانت۔

لکھنؤ(یواین اے نیوز یکم فروری 2020) یوپی پولیس نے شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کے دوران بڑی تعداد میں مظاہرین کو گرفتار کیاتھا۔ اس کے علاوہ پولیس نے فسادات کی دفعات کے تحت متعدد افراد پر مقدمہ بھی درج کیاتھا۔ لیکن اب یوپی پولیس کے اس اقدام پر تنقید کی جارہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یوپی پولیس پر جان بوجھ کر بے گناہوں کو جیل میں ڈالنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔جمعرات کو اس معاملے میں عدالت میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے بجنور میں گرفتار 83 افراد میں سے 48 کی ضمانت منظور کرلی۔

 عدالت نے پولیس کو بھی سرزنش کی۔ عدالت کی سرزنش کے بعد پولیس کو رام پور میں 26 افراد پر قتل کا مقدمہ واپس لینا پڑا۔وہیں مظفر نگر میں ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے ، پولیس نے آٹھ افراد کو جیل سے باہر کردیا اوربہرائچ میںایسے دو لوگوں پر قتل کرنے کی کوشش کولیکر معاملہ درج کیا گیا تھا،جو کی موقع واردات کے وقت سعودی عرب میں موجود  تھے،وہیں یوپی پولیس نے یہی کام 22 سالہ انس کے ساتھ کیا ، جو بی ٹیک میں تیسرا سمسٹر ٹیسٹ دے رہا تھا۔ 

اس کے والد کا کہنا ہے کہ وہ مسجد سے نماز پڑھ کر نکلا تھا اور دیکھا کہ مظاہرین کی دھڑ پکڑ ہورہی پر ہے۔ پولیس نے اسے بھی پکڑ لیا ، اسےمارا  اور قتل کرنے کی کوشش سمیت 14 سنگین دھاروں میں جیل بھیج دیا۔ عدالت نے ضمانت دیتے ہوئے اپنے حکم میں لکھا کہ استغاثہ نے نجی گاڑیوں اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ، اور نہ ہی ایسی گاڑیوں یا دکانوں کی کوئی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ 13 پولیس اہلکار زخمی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ، لیکن میڈیکل رپورٹ میں سب کو معمولی چوٹیں آئیں۔ صرف ایک شخص کو کاٹنے کی معمولی چوٹ ہے۔

جسم کے باقی حصوں پر نیل پڑنےجیسے نشان بتائے گئے ہیں۔ بھیڑ کی طرف سےپولیس پر فائرنگ کا ذکر ہے ، لیکن کوئی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی پولیس کوئی اصلحہ  پیش کرپائی ہے۔ بلند شہر میں عدالت نے 13 افراد کی ضمانت منظور کی جن کے خلاف پولیس کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکتی تھی۔ پولیس نے انہیں پکڑ کر احتجاج کی جگہ سے 8 کلومیٹر دور مسلم آبادی والے گاؤں سے لے آئی اور جیل بھیج دیا تھا۔ ان کی موجودگی سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت کہیں بھی نہیں ملی۔ 21 دسمبر کو ، رام پور میں ایک مظاہرے میں ایک شخص کی موت ہوگئی ، جس کو گولی لگی۔

قریبا 125 افراد پر قتل کا مقدمہ چلایا گیا ، یعنی ایک ہی قتل میں 125 افراد ملوث تھے۔ 34 افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔ اب ان میں سے 26 لوگوں پر قتل کا مقدمہ واپس لے لیا گیاہے۔ مظفر نگر میں ، 8 افراد کو 169 سی آر پی سی کا استعمال کرکے جیل سے نکالا کیونکہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا۔ اسی طرح بہرائچ میں دو لوگوں پر قتل سمیت دیگر دفعات میں ایف آئی آر درج ہوئی،جو اس وقت مکہ میں عمرہ کرنے گئے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad