بلند شہر(یو این اے نیوز27فروری 2020)اترپردیش کے بلند شہر کے سنکہانی گاؤں رہائشی اشفاق کی لاش دلی سے اسکے گھر 26 فروری کو سخت سیکورٹی فورسز کی نگرانی میں پہنچائی گئی۔شہید اشفاق بن آغاز اور اسکے دوست کو دلی کے شمال مشرقی علاقے میں ہوئے تشدد میں دنگائیوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔شہید اشفاق کے بھائی نے اشفاق کے لاش کی ویڈیو بناتے ہوئے کہا کہ میرے چچا کے داماد کی کیا غلطی تھی ابھی تو اسکی 14فروری کو شادی ہوئی تھی اور اسکو دنگائیوں نے گولی مار کر جان سے مار ڈالا۔بتاؤ ابھی اس نے کیا جرم کیا تھا۔ویڈیو میں شہید اشفاق کے سینے پر تین تین گولی کیلگنے کے نشان صاف نظر آرہے ہیں۔اس حادثے سے اہل خانہ سمیت پورے گاؤں میں غم کا ماحول بنا ہوا ہے۔
شہید اشفاق اور اسکے دوست کے اہل خانہ کے لوگوں کا رو رو کر برا حال ہورہا ہے۔ واضح رہے آج ڈی ایم اور ایس ڈی ایم کی موجودگی میں دونوں شہید نوجوانوں کی تدفین سیکڑوں لوگوں کے بیچ عمل میں آئی۔واضح رہے اب تک 34 افراد ہلاک اور 250 سے زائد افراد شدید طور پرزخمی ہیں۔ 100 سے زائد دکانوں کو نذر آتش کیا گیا ہے تشدد کے دوران، فسادیوں نے نہ صرف دکانوں بلکہ گاڑیوں اور گھروں میں بھی آگ لگا دی۔ دہلی کے گرو تیغ بہادر اسپتال میں 21 جبکہ، ایک شخص کی لوک نائک جن پرکاش نارائن اسپتال میں موت ہوگئی۔ وہیں پر شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد میں 200 سے زیادہ زخمی لوگوں کا، مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں