تازہ ترین

اتوار، 19 جنوری، 2020

دیوبند میں نالیوں اور گڑھوں کا گندا پانی سڑکوں پر جمع ہونا روز کا معمول بن گیا ہے

رپورٹ دانیال خان دیوبند ۔(یو این اے نیوز 19جنوری 2020)نگر پالیکا پریشد دیوبند کی عدم توجحی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ڈرینج کا نظام ناکارہ بنا ہوا ہے نالیوں اور گڑھوں کا گندا پانی سڑکوں پر جمع ہونا روز کا معمول بن گیا ہے شہر کے لوگوں نے نگر پالیکا انتظامیہ سے صفائی نظام کو درست کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

محلہ پٹھانپورہ،گاندھی کالونی،قلعہ،خانقاہ اور بیریان میں نالیوں کا پانی سڑکوں پر بہنا اور ہر موڑ پر گندگی کا پڑا رہنا معمول بن گیا ہے۔جس کے سبب شہر کے لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے،شہر کے مختلف محلوں میں پڑا کوڑا اور اس پر سو رہے کتے اسکی زندہ مثال ہیں شہرکے باشندگان نے نگر پالیکا سے فوری طور پر کوڑا وقت پر اٹھ وائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad