تازہ ترین

اتوار، 19 جنوری، 2020

راشٹریہ مسلم منچ کے پروگرام میں حصہ لینے والے عظیم الحق صدیقی اور سید شارق حسین کا پتلہ نذر آتش

رپورٹ دانیال خان دیوبند ۔(یو این اے نیوز 19جنوری 2020)شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں جمعہ کے روز دہلی میں ہوئے مسلم راشٹریہ منچ کی علماء کانفرنس کے پروگرام میں اسلامیہ ڈگری کالج کے چیئر مین عظیم الحق صدیقی اور مدرسہ تعلیم القران کے مہتمم سید شارق حسین کے حصہ لینے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے لوگوں نے دونوں کا پتلہ نذر آتش کیا ۔

اتوارکے روز مزکورہ پروگرام کی ویڈیو اور فوٹوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شوسل میڈیا پر اپنے غصہ کا اظہار کرنے کے بعد شہر کے لوگوں نے اسلامیہ ڈگری کالج پہنچ کرسید شارق حسین اور عظیم الحق صدیقی کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائے اور دونوں کا پتلہ نذر آتش کیا،پتلہ نذر آتش کرنے والے حاجی سرفراز عالم، فیصل حمید،مہتاب عالم،شارق گوڑ،نبیل عثمانی اور اویس صدیقی نے کہا کہ قوم کا سوداکرنے والے لوگوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ اس وقت ملت کو تلخ تجربات  ہورہے ہیں مسلم مخالف افراد کی تیاریاں، حسداور تعصب، نفرت اور دشمنی مختلف لبادے میں سامنے آرہی ہے اور ایسے میں مسلمانوں کا دم بھرنے والے، قوم کے چندے سے اپنے اداروں کو چلانے والے لوگ قوم کا سودا کرنے کو دہلی میں آر ایس کے پروگرام میں شرکت کر اپنی بے ضمیری کا ثبوت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں آر ایس ایس کے دلال ہیں لیکن اب قوم کی دلالی برداشت نہیں کی جائیگی،انہوں نے کہاکہ اگر انہیں قوم کے خلاف ہی کھڑا ہونا ہے تووہ اپنے اداروں کے نام بھی تبدیل کر لیں، انہوں نے کہا کہ مزکورہ دونوں لوگوں کے اداروں کا بھی بائیکاٹ کیا جائیگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad