تازہ ترین

اتوار، 5 جنوری، 2020

سابق ایم ایل اے معاویہ علی اپنے پرانے بیان کو لیکرایک بار پھر سرخیوں میں

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز4جنوری2020)کچھ عرصہ قبل مذہب کو ملک سے بالاتر بتانے والے سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے معاویہ علی اپنے پرانے بیان کو لیکر پھر سے سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔اس بار انکے پرانے بیان کو بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا نے قومی چینل پر ڈبیٹ کے دوران اچھالتے ہوئے نیا رنگ دینے کی کوشش کی۔معاویہ علی سے جب یہ معلوم کیا گیا کہ کیا وہ اپنے پرانے بیان پر قائم ہیں تو انہوں نے کہا کہ سمبت پاترا اور انکی پارٹی کے لوگ ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

 انہوں نے جو بیان پہلے دیا تھا وہ اس پر قائم ہیں انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستانی شہری رہیں نہ رہیں لیکن مسلمان ضرور رہیں گے،معاویہ علی نے کہا کہ حکومت فیصلہ کر سکتی ہے کہ وہ ہندوستانی شہری ہیں یا نہیں لیکن حکومت یہ فیصلہ نہیں کر سکتی کہ وہ مسلمان ہیں یا نہیں،معاویہ علی نے مزید کہا کہ جب بھی کوئی ایم پی، ایم ایل اے،وزیر اعلی یا وزیر اعظم اپنے عہدہ کا حلف لیتا ہے تو وہ یہ کہتا ہے کہ میں ایشور (خدا)کو حاضر ناظر مانکر آئین کی حفاظت کی قسم کھاتا ہوں،اس بات سے صاف ہو جاتا ہے کہ خدا آئین سے بڑا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک کو درپیش مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے اس طرح کے غیر ضروری مدعوں کو ہوا دینے کا کام کرتی،انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے ہی وزیر اعظم لاہور میں نواز شریف کے گھر بریانی کھانے کے لئے گئے تھے،بی جے پی کے لوگ ملک کے کتنے وفا دار اور آئین کی حفاظت کرنے والے ہیں اس سے واضح ہو جاتا ہے۔انہوں نے پھر سے دہرایا کہ مذہب ملک سے بالا تر ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad