دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز4جنوری2020)نامعلوم بائک سوار نے ایک بچے کو ٹکر مارکر شدید طور پر زخمی کر دیا،بچہ کو اسکے والد نے شہر کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا،جہاں پر ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی علاج کے بعد بچہ کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ہائر سینٹر ریفر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق دیوبند کے قریبی گاؤں پھلاس اکبرپورکا رہنے والا 12سالہ محمد افوان ولد محمد اسجد کو گاؤں میں ہی کسی نامعلوم بائک سوار نے ٹکر مار دی۔
جس کے نتیجہ میں افوان شدید طور پر زخمی ہو گیا،زخمی افوان کو اسکے والد نے شہر کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا،جہاں پر ڈاکٹروں نے فوری میڈیکل ایڈ کے بعد بچہ کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے ہائر سینٹر ریفر کر دیا،افوان کے والد نے نامعلوم بائک سوار کے خلاف کوتوالی میں تحریر دیکر قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ پولیس سے کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں