دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز4جنوری2020)سماجی خدمت گار تنظیم اتر پردیش جن کلیان منچ کی جانب سے ضرورت مند لوگوں کو کمبل تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر منچ کے ریاستی سکریٹری حاجی حنیف اور واجد علی نے مشترکہ طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیوبند و اطراف دیوبند میں شدیدسردی ہو رہیہے۔ نادار لوگ موسم کی شدت سے پریشان نظر آرہے ہیں، ان کی اس پریشانی کے مدنظر ضرورتمند لوگوں کو کمبل اور لحاف تقسیم کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی اعضائے جسم کو شل کردینے والی شدید ترین سردی چوں کہ صحت کے ساتھ ساتھ نظام زندگی کو نہ صرف یہ کہ متأثر کرتی ہے؛ بلکہ بسا اوقات ناسازگار مسائل سے بھی دو چار کر دیتی ہے، اس لیے اس جانب توجہ کرتے ہوئے غریب، بے سہارا لوگوں کو ایسے اسباب و وسائل فراہم کیے جائیں جن سے وہ موسم کی شدت کا مقابلہ کرسکیں، ان وسائل و اسباب میں ایک اہم ترین چیز ضرورت مند کو کمبل کی تقسیم بھی ہے۔
جو اس موسم کے لحاظ سے ایک بڑی ضرورت ہے۔اور دیگر بنیادی ضروریات کی طرح اس بڑی ضرورت کا تکفل بھی توکل علی اللہ کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر بی پی سنگھ، چودھری اومپال سنگھ،واجد علی، حاجی انیس، راج پال جاٹو، محمد آصف، لوکیش شرما، بوبی بھٹناکر، نریش دھیمان، عبد الخالق، محمد جاوید، محمد دلشاد، ٹھاکر پون سنگھ،کھیم کرن کشیپ،واجد علی، محمد راشد اور محمد یاسین خصوصی طور پر موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں