تازہ ترین

جمعہ، 31 جنوری، 2020

جامعہ میں فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کو ہندو مہا سبھا اعزاز سے نوازے گی!

 علی گڑھ(یواین اے نیوز 31جنوری2020)آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے ریاستی نائب صدر ، گجیندر پال سنگھ آریا نے اعلان کیا کہ جامعہ ملیہ میں رام بھگت فائرنگ کرنے والے نوجوان کو آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے ذریعہ اعزاز دیا جائے گا۔  اس کے مقدمہ کی پیروی کی جائے گی۔ہندو مہاسبھا نے 30 جنوری کو یوم بہادری منایا۔  میٹھے چاول کی کھیربناکر تقسیم کی گئی۔  ناتھورام گوڈسے نے نانا آپٹے کی فوٹو پر پھول چڑھایا اور چراغوں سے آرتی پیش کی گئی۔

اس موقع پر ، ریاستی نائب صدر گیجندر پال نے ایک متنازعہ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ موہن داس کرم چند گاندھی کی پالیسیوں کی وجہ سے ، ملک ہندو راشٹر ناہوکر بلکہ ایک دھرم شالا بن گیا۔  دہلی کے شاہین باغ ، جامعہ ملیہ اور اے ایم یو ملک کی تقسیم کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔وہاں کے لوگ گاندھی کا جھنڈا لیکر گاندھیزم کی تعریف کر رہے ہیں۔اگر گاندھی نہ ہوتے تو شاید ملک بھی تقسیم نہ ہوتا۔اگر ملک تقسیم مذہب کی بنیاد پر ہوا تھا تو ہندوستان بھی ہندو راشٹر ہوتا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad