بنگلور۔(یو این اے نیوز 31جنوری 2020)بنگلورو کرناٹک کے ایک اسکول کے خلاف دیش دروہ کا مقدمہ درج کیے جانے کے کچھ دن بعد ، اس کے پرنسپل اور ایک طالب علم کی والدہ کو سی اے اے اور این آر سی کو لیکر وزیر اعظم نریندر مودی کی ناقص شبیہ پیش کرنے والے ڈرامے کے انعقاد میں شامل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔یہ کارروائی کرنے سے پہلے پولیس نے جمعرات کے روز بیدر شہر کے ضلع ہیڈکوارٹر میں دو خواتین اور شاہین اسکول کچھ ملازمین اور بچوں سے پوچھ گچھ کی تھی۔واضح رہے طلبہ نے 21 جنوری کو ڈرامہ پیش کیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے مزید اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
چوتھی ، پانچویں اور چھٹی جماعت کے طلباء نے 21 جنوری کو ڈرامہ پیش کیا۔ سماجی کارکن نی لیش راکچھیال کی شکایت پر اسکول کے خلاف 26جنوری کو دیش دروہی کا مقدمہ درج کیا گیا ڈرامہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا جانے والا یہ ڈرامہ وائرل ہوگیا۔افسران نے بتایا کہ وزیر اعظم کے خلاف بات چیت اصل اسکرین پلے کا حصہ نہیں تھی لیکن چھٹی جماعت کی طالبہ کی والدہ نے ریہرسل کے دوران ڈرامہ میں اس حصہ کو شامل کرنے کو کہا۔اسکول کی استانی نے منظوری دے دی۔شکایت میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے طلبا کو شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے) اور این آر سی جیسے قانون کے تناظر میں وزیر اعظم مودی پر چھینٹا کشی کے لے اسکول کے بچوں کو استعمال کیا گیا۔ رکچھ یال نے الزام لگایا کہ انتظامیہ نے مسلمانوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی کہ اگر سی اے اے اور این آر سی کو نافذ کیا گیا تو انہیں ملک چھوڑنا پڑے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں