تازہ ترین

پیر، 20 جنوری، 2020

سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے سبھی 14مسلم نوجوان کی ضمانت منظور

 مظفر نگر ۔ (یو این اے نیوز 20جنوری 2020)ضلع جج نے ملزموں کی عرضی منظور کرتے ہوئے دو دو  ضمانت دار کو پیش کرنے کو کہا  - پولیس نے مظاہرہ کرنے والے لوگوں پر لگائے سنگین الزامات  مظفر نگر۔  عدالت نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے احتجاج میں 20 دسمبر کو جمعہ کی نماز کے بعد  زبردست مظاہرے کرنے کے الزام میں جیل بھیجے گئے 14 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔  ڈسٹرکٹ جج سنجے کمار پچوری کی عدالت نے ان ملزمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے کے  دو دو  ضمانت دار کو لانے کو کہا ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ سی اے اے کے خلاف احتجاج میں ، مظفر نگر سمیت  پورے اترپردیش میں 20 دسمبر کو جمعہ کی نماز کے بعد لوگ سڑکوں پر مظاہرہ کرنا شروع کردیا تھا۔  اس دوران غصائی عوام نے   سرکاری املاک کے ساتھ ساتھ ذاتی املاک کو بھی خاصا نقصان پہنچایا تھا۔  اس کے بعد پولیس انتظامیہ نے ویڈیو کی بنیاد پر سیکڑوں افراد کو جیل بھیج دیا تھا۔  


اسی طرح مظفر نگر پولیس نے بھی  درجنوں افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ ڈسٹرکٹ کورٹ سنجے کمار پچوری کی عدالت نے سی اے اے کے خلاف تشدد کے معاملے میں جیل بھیجے گئے 14 ملزمان کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔  واضح رہے کہ ان تمام ملزموں کو کوتوالی پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔  شہر کوتوالی میں بھی ان تمام ملزمان کے خلاف نامزد رپورٹس  درج ہیں۔کورٹ نے جن چودہ ملزموں کی  ضمانت  درخواست منظور کی ہے ، ان کے نام  درج ذیل ہیں شاہنواز ، وسیم راجہ ، نعمان ، وسیم ، آصف ، شاویز ، سرتاج ، ذیشان ، شہزاد ، کلیم ، شہزاد ، شاہد ، اکرام اور دلشاد ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad