تازہ ترین

پیر، 20 جنوری، 2020

جون پور میں تالا توڑ کر لاکھوں کی مالیت کاسامان اور نقدی پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف ۔

 جون پور:(یو این اے نیوز 20 جنوری 2020) شہر کوتوالی حلقہ کے بلوا گھاٹ  میں حوصلہ بلند  چوروں نے ہفتے کی رات دکان کا تالا توڑ کر دکان رکھے   تقریبا 2.5 ڈھائی لاکھ روپےکی مالیت کی مشینیں اور چالیس ہزارروپے نقدی پر ہاتھ صاف کردیا ۔پولیس نے تفتیش میں مدد کےلئے فارینسک  ٹیم کے علاوہ کھوجی کتے کو بھی بلایا۔کھوجی کتا  کوئی اہم سراغ نہیں دے سکا۔ظفرہ آباد تھانہ حلقہ کے سموپور گاؤں رہائشی وریندر یادو  چک پیار علی کے اکچھیور نشاد کی بلڈنگ میں گھریلو آٹے کی چکی ، پانی کی ٹنکی و مشینری کی دوکان کھول رکھی ہے  ہفتے کی رات ، تقریبا دس بجے  وہ دکان بند کرکے گھر چلے گئے تھے رات میں کسی وقت  چوروں نے شٹر لاک توڑ کر دکان میں گھس گئے

 اور مشینیں  اور دوسرے سامان و  کیس باک  کو توڑ کر نقدی سمیٹ لے گئے۔  صبح شٹر کھلا دیکھ کر وہاں پر موجود لوگوں نے رویندر یادو کو موبائل فون سے اطلاع دی۔  رویندر یادو دکان کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا   کہ ایک عدد گھریلو آٹے کی چکی ، دو سمر سیبل پمپ ، 18 پینل بورڈ ، ایک اسپیلر ، آٹا چکی کی چھ موٹر اور کیس باکس  میں رکھے تقریبا چالیس ہزار روپے چوری ہوجانے کی بات کہی ہے  اس واردت کی اطلاع دینے پر 


، سی او سٹی سشیل کمار سنگھ ، کوتوال پون کمار اپادھیائے  پولیس کی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ پولیس نے تفتیش میں مدد کے لئے فارینسک ٹیم اور کھو جی کتے کو بلایا  کیا۔  فارینسک ٹیم میں اپنے طریقے سے  ، فیگر پرنٹ وغیرہ سے  شواہد اکٹھا کئے۔  کھوجی کتا دکان سونگھنے کے بعد   سڑک تک آکر رک گیا ۔  قیاس لگایا  جارہا ہے کہ چور کسی گاڑی سے آئے تھے۔  چوری کیا ہوا سامان  اسی  پر لادکرفرار ہوگۓ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad