پٹنہ۳۱/جنوری(بی این ایس) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں جمعہ کی شب مورتی وسرجن کو لے کر طلبہ اور مقامی لوگوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہوگئی ہے بتایا جارہا ہے کہ سرسوتی پوجا کے بعد ہورہے مورتی وسرجن کو لے کر فائرنگ ہوئی اور بم باری بھی کی گئی فائرنگ اور بم باری کی واردات سے داروغہ منوج کمار اور ایک سپاہی سمیت کئی افراد کے زخمی ہونے کی کِر موصول ہورہی ہے۔
موقعہ واردات پر بڑی تعداد میں سیکوریٹی فورسز کو تعینات کردیا گیا ہے واردات کی اطلاع ملنے کے بعد اعلی افسران وہاں پہنچ گئے ہیں اور حالات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں واردات کو لے کر کوئی بھی اعلی افسران کچھ نہیں کہہ رہے ہیں۔
بشکریہ بصیرت نیوز
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں