دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز22جنوری2020) شہریت ترمیمی بل کسی کمیونٹی کی شہریت چھین نے کا نہیں بلکہ انہیں شہریت دینے کے لئے بنایا گیا قانون ہے،یہ قانون ملک کے ہر ایک فرد کے حق میں ہے اپوزیشن جماعتیں سی اے اے اور این آر سی کو لیکر لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام کر رہی ہیں۔
ان خیالات کا اظہاربی جے کے سینٹر لیڈر اور سابق ایم ایل اے سہارنپور راجیو گمبر نے لاجپت نگر کالونی میں منعقدہ میٹنگ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ قانون پاکستان،افغانستان اور بنگلہ دیش میںگھٹ گھٹ کر رہنے والے لاکھوں ہندوؤں کی زندگی میں نئی روشنی لیکر آیا ہے۔اس دوران سردار بالیندر،گرجوت سیٹھی،اندر پال سنگھ اور راجیش چھابڑا وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں