دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز22جنوری2020) شاطر ٹھگوں کے ذریعہ آن لائن گاڑیاں خریدنے کے نام پر فون پر ایک ایپ کے ذریعہ گرودوارا کے گرنتھی سے پانچ ہزار روپئے کی فریب دہی کرنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے،متاثرہ نے پولیس میں تحریر دیکر قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔گورو نانک سبھا کے گرنتھی امن دیپ سنگھ نے اپنے موبائل پر گاڑی فروخت کرنے والی ایپ اولیکس کے ذریہ اپنے سسر کی پرانی کار کو فروخت کرنے کے لئے ایک لاکھ 65ہزار روپے کی رقم ڈالی ہوئی تھی۔
امن دیپ کے مطابق اسکے موبائل پر ایک کال آئی جس میں ایک شخص نے کار کو خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا،جس سے بات چیت میں ایک لاکھ پچاس ہزار میں کار کا سودہ طے ہو گیا،مزکورہ شخص نے انہیں رقم ایپ کے ذریعہ دینے کو کہا جس پر وہ تیار ہو گئے،شاطر نے فون سے ایپ پر پانچ ہزار کا پیمنٹ لنک بھیجا جس پر کلک کرتے ہی انکے کھاتہ سے پانچ ہزار روپے نکل گئے۔متاثرہ نے کوتوالی میں تحریر دیکر قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ پولیس سے کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں