تازہ ترین

بدھ، 22 جنوری، 2020

اسلامیہ ڈگری کالج میں پروگرام کا انعقاد

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز22جنوری2020) اسلامیہ ڈگری کالج کے شعبہ آرٹ میں (ہندوستان میں خواتین کا استحصال) کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا،جس میں طلبہ و طالبات نے اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پروگرام میں تقاریر کرنے والے محمد صارم کو پہلی،صبا کو دوسری اور سعدیہ رحمت کو تیسری پوزیشن لانے پر ٹرافی سے نوازا گیا۔

پروگرام کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اسجد ترکی نے کی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر رحمت بی ملتانی نے انجام دئے۔اس موقع پر آئشہ عثمانی،فرحانہ خان،فرح،ازقہ،مریم خان،نویش کمار،منجیت گور،محمد مزمل،نغمہ ہارون،الفشاء،روفیدہ،ڈاکٹر انور پاشہ،ڈاکٹر محمد اخلاق،ڈاکٹر پروین یادؤ،ڈاکٹر سمت عثدھری،نیہا،نرگس اور سلیم وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad