تازہ ترین

منگل، 28 جنوری، 2020

اسکولی بسوں کا محکمہ نقل حمل کے افسر نے معائنہ کر ہدایات بھی دیں

حافظ محمد ذاکر.بھوگاؤں،مین پوری:قصبہ کے کے ایل انٹر نیشنل اسکول میں تحصیل علاقے کی تمام اسکول کی گاڑیوں کامعائنہ کیا گیا۔ آر آئی نریش کمار نے اسکول منتظمین کے ساتھ ساتھ اسکول گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ایک ایک بک دیکر کتاب تربیت دی،پیر کو کے ایل انٹر نیشنل اکیڈمی میں آمد رفت افسر ڈاکٹر کوشلندر سنگھ نے کہا کہ تمام ڈرائیور آپریٹرز مقررہ دن وں میں اپنی ڈریس میں ہی رہیں گے،گاڑیوں میں آگ پر قابو پانے والے آلات اور ہنگامی صورت حال میں ہنگامی دروازوں کا بھی بسوں میں ہونا لازمی ہونا چاہپئے

، ڈرائیونگ کے دوران تمام ڈرائیوروں کو سیٹ بیلٹ پہننا ضروری ہے، آر آئی نریش کمار نے کہا کہ گاڑیوں میں سوار تمام ڈرائیور سپیڈ کو مستحکم رکھیں،تاکہ ہنگامی حالات میں گاڑیوں کو کنٹرول کیا جاسکے،انہو نے تمام ڈرائیوروں کے ڈرائیونگ لائسنس چیک کیے،اس کے بعد انہوں نے گاڑیوں کی فٹنس اور کاغذات کی جانچ بھی کی،
اس موقع پر پنکج پانڈے، درگش چترودی، آشیش یادو، اجیت یادو، برجش پانڈے، انصار قریشی، وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad